ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا آخری روز

taximage

اسلام آباد:ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے استفادہ کا آج آخری دن ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک لگ بھگ پینتالیس ہزار افراد نے اس اسکیم سے استفادہ کرلیا ہے۔

تاجروں نے مطالبہ کیا تھا کہ اس اسکیم کی مدت میں اضافہ کیا جائے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں بیس دن سے ایک ماہ تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ ٹیکس کی شرح بھی بڑھ سکتی ہے۔

تاہم حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں ہوگا۔ جس کے بعد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں توسیع کیلئے آرڈیننس جاری کیا جائے گا، ایف بی آر چار ارب ڈالر تک وصولی کی توقع کر رہا ہے۔

loading...
loading...