ٹھٹھہ کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی الٹ گئی،21افراد جاں بحق

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ٹھٹھہ:ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے بوھارا کے قریب سمندر میں  زائرین کی کشتی الٹ گئی ،21افراد جاں بحق جبکہ 60کو بچالیا گیا۔

جمعرات کو ٹھٹہ کے علاقے میرپور ساکرو کے ساحلی گاؤں موھارا کے قریب سمندر میں زائرین کی کشتی تیز ہوا اور گنجائش سے زیادہ افراد ہونے کی وجہ سے الٹ گئی ۔

پولیس کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 180 افراد سوار تھے جو درگاہ میر بھٹائی کے میلے میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔