ٹرمپ کا اسرائیل کو یہودی بستیوں کی تعمیر پر احتیاط سے کام لینے کا مشورہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو یہودی بستیوں کی تعمیر پر احتیاط سے کام لینے کا مشورہ  دے دیا ۔

امریکی صدر مسئلہ فلسطین پر اسرائیل کو نصیحتیں کرنے لگے۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اسرائیل نے احتیاط سے کام نہ لیا تو امن عمل مشکلات کا شکار ہوسکتا ہے، ابھی امریکی منصوبے کا وقت نہیں آیا، لگتا ہے فلسطین اور اسرائیل امن مذاکرات کیلئے راضی نہیں ہیں۔