ٹرمپ نےترکی سے اسٹیل اورایلمونیم کی درآمد پر ٹیرف دو گنا کردیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےترکی سے اسٹیل اورایلمونیم کی درآمد پر ٹیرف دو گنا کردیا ۔

چین کے بعد امریکا نے ترکی پر معاشی وار  کردیئے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی سے اسٹیل اورایلمونیم کی درآمدات پرمحصولات کو دگنا کردیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ ہمارے ترکی سے تعلقات اچھے نہیں ہیں،ترک کرنسی لیرا کی قیمت ہمارے مضبوط ڈالر کے مقابلےمیں کم ہونے کے باعث ایلمونیم پر 20فیصد جبکہ اسٹیل پر 50فیصد ٹیرف عائد کردیاگیا ہے۔

دوسری جانب ترکی کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے 2اتحادیوں کے درمیان تعلقات کو مزید نقصان پہنچے گا،ٹیرف میں اضافے کا مقابلہ کیا جائے گا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترک عوام متحد رہیں اور سازشوں سے نہ گھبرائیں۔

صدررجب طیب اردوان نے عوام سے غیر ملکی کرنسی کو لیرا میں تبدیل کرنے کی اپیل بھی کی۔

loading...
loading...