ویمنز ایشیا کپ: کرکٹ ٹورنامنٹ، پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

circketteamimage

بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کرویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ملائشیا کے شہرکوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لیکن گرین شرٹس مقررہ بیس اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پرصرف بہتررنزہی بناسکی۔

ثناء میر بیس رنزبناکرناٹ آوٹ رہیں  جبکہ ناہیدہ خان نے اٹھارہ رنز بنائے۔

اسپنر ایکتا بشت نے  چودہ رنز دے کرتین وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں بھارتی خواتین ٹیم نے ہدف سولہ اعشاریہ ایک اوورمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سمرتی نے اڑتیس رنز بناکر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

loading...
loading...