ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز :پاکستان کو 5ویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش

فائل فوٹو

فائل فوٹو

جمیکا:ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو 5ویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔

پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان 3میچزپرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 21اپریل بروز جمعے سے ہورہا ہے، جس میں قومی ٹیم کو 5ویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

پاکستان 97پوائنٹس کیساتھ 5ویں نمبرپرہے، ویسٹ انڈیزکو 0-3سے کلین سوئپ کرنے کے باوجود رینکنگ میں بہتری تو نہیں آئے گی لیکن 5ویں پوزیشن مستحکم ہوجائے گی۔

جبکہ قومی ٹیم کو 0-1سے شکست کی صورت میں چھٹے اور 0-3سے شکست پر7ویں نمبرپرجاناپڑسکتا ہے۔

یہ سیریزیونس خان اورمصباح الحق کی الوداعی سیریز ہے، یونس خان 8ویں اورمصباح الحق 26ویں نمبر پرموجود ہیں جو کیرئیرکا اختتام ہائی نوٹ پرکرنے کے خواہاں ہیں۔