ویرات کوہلی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبرپر آگئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی ون ڈے کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر آگئے۔

بھارت انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ توہارگیا لیکن  کپتان ویرات کوہلی نے  بیٹسمین رینکنگ میں آسٹریلیا کےاسٹیون اسمتھ کی جگہ   پہلی پوزیشن پرقبضہ جمالیا۔

اسمتھ 32 ماہ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پہلےنمبرپررہےلیکن انگلینڈ کےخلاف پہلےٹیسٹ میں کوہلی کی149 اور51 رنزکی اننگزنے کوہلی کوٹیسٹ کا نمبر ون بیٹسمین بنادیا۔

ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں، اظہرعلی کا15واں نمبربرقرارہےجبکہ اسد شفیق اورسرفرازاحمد کی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے۔

بولرزرینکنگ میں انگلینڈ کے جیمزاینڈرسن بدستورسرفہرست ہیں۔  ٹاپ ٹوئنٹی بولرزمیں موجود پاکستان کےیاسرشاہ 18ویں نمبرپرپہنچ گئے۔

loading...
loading...