وہ لوگ کیا تبدیلی لائیں گے جن کی سوچ غلامانہ ہے،نواز شریف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:مسلم لیگ(ن)کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ لوگ کیا تبدیلی لائیں گے جن کی سوچ غلامانہ ہے،سب کو گارنٹی دیتا ہوں کہ جیت اورہماری اور عوام کی ہوگی۔

منگل کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں کہ پاکستان کیلئے سب مل کرآگے چلیں،ہم سب کودرگزرکرکے آگے چلنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وسیع ترمفاد کیلئے ہم نے درگزرکیا دھرنا درگزرکیا، سمجھوتا نہیں کیا لیکن ملک کی بہتری کیلئے درگزر کیا،اب دوسری طرف سے بھی درگزر ہونا چاہیے۔

نواز شریف نے کہا کہ زبان بندی والے دور اب نہیں رہے،آپ کسی کی زباں بندی نہیں کرا سکتے اگر یہی صورت حال رہی تو مستقبل میں بہت بڑا انتشار دیکھ رہا ہوں،ہم سب کو اس انتشارسے بچنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ قانونی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج سب کا حق ہے،جو بھی انسانی حقوق اور ظلم کیخلاف بات کر رہا ہے ہم اس سے متفق ہیں ،یہ چند لوگوں کا نہیں 22 کروڑ عوام کا ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سب کوگارنٹی دیتاہوں کہ جیت ہماری اورعوام کی ہوگی۔

اس موقع پرمریم نوازنے کہا کہ پاکستان میں ووٹ بنک مسلم لیگ ن کا ہے،چھوڑکرجانےوالوں کےساتھ ن لیگ کےووٹ نہیں جارہے۔

loading...
loading...