ون ڈےسیریز:پاکستان کرکٹ ٹیم کی بولاوایو شہر روانگی مؤخر

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ہرارے:پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز سے قبل  زمبابوین کرکٹ بورڈ کےمالی مسائل کےسبب پاکستان کرکٹ ٹیم کی بولاوایو  شہر روانگی مؤخرہوگئی۔

زمبابوین کرکٹ بورڈ کی بد انتظامی اور مالی بحران کے اثرات پاکستان زمبابوےون ڈےسیریزپربھی پڑتےدکھائی دےرہےہیں،  دونوں ٹیموں کےدرمیان 5ون ڈےمیچزکی سیریز13سے22جولائی تک بولاوایومیں شیڈول ہے۔

بولاوایو میں جس ہوٹل میں ٹیم کو ٹھہرنا ہے اس ہوٹل کو ایڈوانس میں ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سےبکنگ منسوخ کردی گئی۔

پاکستان ٹیم ہوٹل سے ایئرپورٹجانے کیلئے تیار تھی تاہم انہیں روانگی سے روک دیا گیا،قومی ٹیم اب جمعرات کوروانہ ہوگی جبکہ  جمعےکوپہلا ون ڈے کھیلا جائےگا۔

پاکستان ٹیم اب ہرارے میں مزید 3دن قیام کرے گی، قومی کرکٹرزآج اورکل ہرارےہی میں پریکٹس کریں گے، بابراعظم، امام الحق، یاسرشاہ اورجنید خان نےون ڈےسیریزکیلئےہرارےمیں ٹیم کوجوائن کرلیا ہے۔

loading...
loading...