وفاقی و صوبائی سیکرٹریز داخلہ کی تبدیلی اور چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنرکو خط لکھ دیا،جس میں وفاقی و صوبائی سیکرٹریز داخلہ کی فوری تبدیلی اور چیئرمین نادرا کی برطرفی کا مطالبہ کردیا۔

تحریک انصاف انتخابی میدان ہموارکرنےکیلئےسرگرم ہے بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کا مطالبہ کردیا۔

 بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کےسیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کوخط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کروانے والی مشینری کوتبدیل کرے،تحریک انصاف کی جانب سے نشاندہی کے بعد چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کے تبادلوں کا فیصلہ قابل قدر ہے،تاہم انتخابات کی ساکھ کیلئےوفاقی و صوبائی سیکرٹریز داخلہ کےفوری تبادلے بھی کئے جائیں ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن  نادرا سے حساس معلومات لیک ہونے کا بھی فوری نوٹس لےچیئرمین نادرہ کو برطرف کیا جائے ۔

loading...
loading...