وسطی امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی،مختلف حادثات میں 3افراد ہلاک

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نیویارک:وسطی امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی، تیز ہوا کے بگولوں اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکا کی  وسطی ریاستوں کو نئے طوفان کا سامنا  ہے،جس کے باعث منی سوٹا ،وسکونسن ، مشی گن ،شمالی و جنوبی ڈکوٹاٹیکساس سمیت کئی ریاستوں میں شدید برفباری اوربارش کا سلسلہ جاری ہے۔

ہوا کے بگولوں نے بھی تباہی مچادی ہے،خراب موسم کے باعث  کئی ریاستوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

آرکنساس میں تیز ہواوں کے باعث کئی درخت گرگئے جبکہ متعدد گھروں اور املاک کو بھی نقصان پہنچاہے،متعدد افراد بجلی سے محروم ہیں،منی پولس میں سینکڑوں  پرواز منسوخ کردیں گئیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اب  نیویارک اور نیو انگلینڈ کا رخ کرے گا۔