وزیراعظم شاہد خاقان اورآرمی چیف کی ‘گلف شیلڈون’ کی اختتامی تقریب میں شرکت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب میں’گلف شیلڈ ون’ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

اختتامی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر دفاع خرم دستگیر بھی موجود تھے۔

 وزیراعظم کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے بھی ملاقات ہوئی جس میں خطے میں سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں پاک آرمی کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف بھی موجود تھے۔