وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں وہ جو چاہیں کہتے رہیں، چیئرمین سینیٹ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں وہ جو چاہیں کہتے رہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ روز پہلی بار بذریعہ ٹرین لاہورپہنچے تھے۔

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پیر کو صادق سنجرانی نے اپنے دورے کے دوسرے دن مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی ،پھول چڑھائےاور فاتحہ خوانی بھی کی،جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا لاہور پاکستان کا دل ہے اور ان کا دل بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے ، وزیراعظم بڑے بھائی ہیں وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے مزار پر پھول چڑھائے،  فاتحہ خوانی  کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

loading...
loading...