وزیراعلیٰ پنجاب کی مقتولہ زینب کےگھر آمد ، اہل خانہ سے تعزیت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

قصور:وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف قصور میں مقتولہ زینب کے گھر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے بچی کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

اس موقع پر ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان اور پولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھےجبکہ شہباز شریف کو نئے  ڈی پی او قصور زاہد خان مروت نے واقعے سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جب تک ملزم کو کٹہرے میں نہیں لائیں گے وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جتنا ظلم اور زیادتی ہوئی ہے وہ ناقابل بیان ہے، وہ لمحہ بہ لمحہ اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں اور وہ درندہ صفت ملز م قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمسن بچی کے خاندان کو انصاف دلانا میری ذمہ داری ہے۔

loading...
loading...