وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن )کے صدر شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے،جہاں وہ (ن )لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

ہفتے کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔

شہبازشریف مسلم لیگ (ن )سندھ اور کراچی کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب وکلا ءکے وفد، بزنس کمیونٹی کے وفد، اینکرز، کالم نگاروں اور میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ بننے کے بعد پہلی بار کراچی آئے ہیں۔