وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے استعفیٰ دے دیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے سے پہلے ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

منگل کو بلوچستان اسمبلی میں آج وزیر اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی تاہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے مشورے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تحریک پیش کئے جانے سے پہلے ہی مستعفی ہوگئے۔

ثناء اللہ زہری نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفی پیش کردیا جو گورنر نے فوراً منظور کرلیا۔

سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ الحمدللہ وزیراعلیٰ بلوچستان مستعفی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش ہونی تھی،65 رکنی ایوان میں تحریک اعتماد کو منظور کرانے کیلئے 33 ووٹ درکار ہوتے ہیں جبکہ تحریک لانے والے ارکان کا کہنا تھا کہ 40 ارکان صوبائی اسمبلی ان کے ساتھ ہیں۔

loading...
loading...