وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور افغان صدر میں ملاقات

abbasiimage

کابل : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے افغان صدر سے کابل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان نے اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دینے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ افغان مسئلے کا بہترین حل صرف سیاست کے ذریعے ہے۔ ملاقات میں دونوں سربراہان نے اتفاق کیا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے اور خطے کا امن دونوں ممالک سے منسلک ہے۔

ملاقات میں ٹرانزٹ ٹریڈ کا معاملہ بھی ملکر حل کرنے پر زور دیا گیا۔

loading...
loading...