وزیراعظم تاپی منصوبے کا سنگ بنیاد آج رکھیں گے

12

اشک آباد:وزیراعظم تاپی منصوبے کا سنگ بنیاد آج ترکمانستان میں رکھیں گے۔ نواز شریف کہتے ہیں تاپی منصوبے سے خطے میں تیزترین اقتصادی ترقی ہوگی۔

اشک آباد میں ترکمانستان کی مستقل غیر جانبداری کی بیسویں سالگرہ پر منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں امن کا خواہاں ہے۔ پاکستان تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے مزید کہا کہ تاپی منصوبے سے خطے میں تیز ترین اقتصادی ترقی ہوگی خطے کے ملکوں میں توانائی اوربنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا فروغ چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف آج ترکمانستان میں تاپی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

loading...
loading...