‘وزیراعظم بنا توامریکی صدر سے ملاقات ضرور کروں گا’

Untitled-2

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم بن گیا توامریکی صدر سے ملاقات ضرور کروں گا۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کڑوی گولی ہوگی مگرنگلنا پڑے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ انتہائی توہین آمیز تھا، جس طرح امریکا نے پاکستان سے برتاؤ کیا وہ درست نہیں، حالانکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا امریکی صدرنے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا جبکہ پاکستان کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں تھا، پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بہت کچھ کیا۔