وزیراعظم اور آرمی چیف 2روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

دمام:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 2روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے،پاک  فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اوروزیردفاع خرم دستگیر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

دمام کے گورنر شہزادہ مسعود بن نائف السعود نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس دورے میں وزیر اعظم اور آرمی چیف 24 ملکی مشترکہ فوجی مشق ’گلف شیلڈ‘ کی اختتامی تقریب میں بھی شریک ہوں گے جو سعودی عرب کے ساحلی حصے ظہران میں جاری ہے جس میں پاکستان کے بری، بحری اور فضائیہ کے دستےبھی حصہ لے رہے ہیں۔

دورے کے دوران  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد  محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔

loading...
loading...