واٹرکمیشن، پانچ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس پر کام مکمل کرنیکی ہدایت

watertreatmentimage

واٹر کمیشن  نے  سائٹ ایریا میں 5 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس پر کام جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا،ڈی جی سیپا سے بھی  تفصیلات طلب کرلیں۔

واٹر کمیشن کا اجلاس جسٹس ر امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں ہوا اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز، ایم ڈی سائیٹ، ایم ڈی پی این ڈی، ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور دیگر شریک ہوئے۔

کمیشن نے انڈسٹریل پلاٹوں کو کمرشل پلاٹوں پر منتقل کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

کمیشن کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت انڈسٹریل پلاٹوں کو کمرشل پلاٹوں میں منتقل کیا جارہا ہے، ای ڈی سائٹ کا کہنا تھا کہ پلاٹوں کی  منتقلی کا اختیار بورڈ  کو ہے۔

کمیشن نے حکم دیا کہ اب تک کتنے انڈسٹریل پلاٹوں کو کمرشل میں منتقل کیا جاچکا ہے مکمل تفصیلات پیش کی جائیں، جبکہ کمیشن  نے  سائٹ ایریا میں 5 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس پر کام جلد مکمل کرنے کا  بھی حکم دیا۔

کمیشن نے ڈی جی سیپا سے مختلف کمپنیوں کے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلیں کمیشن  کا کہنا تھا کہ صوبے کی کمپنیوں نے اپنے ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

loading...
loading...