وادی نیلم میں 23افراد نالے میں جاگرے، 7کی لاشیں نکالی لی گئیں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

مظفرآباد:آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں پل ٹوٹنے سے 23افراد نالے میں جاگرے، 7افراد کی لاشیں نکالی لی گئیں،  11کو بچالیا گیا، دیگر افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کردیا گیا ۔

وادی نیلم میں خوشیاں موت میں بدل گئیں،فیصل آباد کے نجی کالج کے طلباء سمیت سیاحوں کی بڑی تعداد کنڈل شاہی پل پر جمع تھی کہ اچانک پل ٹوٹ گیا،23افراد جاگراں نالے میں جاگرے۔

کچھ خوش نصیب تو بچنے میں کامیاب ہوئے تاہم متعدد افراد کو پانی کے تیز بہاؤ اپنے ساتھ لے گیا۔

جاں بحق افراد میں تین فیصل آباد کے نجی کالج کے طالب علم تھےاطلاع ملنے پر لواحقین اور رشتہ دار کالج پہنچنا شروع ہوگئے ۔

ڈوبنے والے شاہ زیب کے والد کہتے ہیں بیٹے نے ایک روز قبل فون کر کے واپسی کا بتایا تھا۔

کالج کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے ہے پکنک پر جانے والے طلباء کی تعداد 66تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ،7 لاشیں اور11زخمی مظفرآبادپہنچائے گئے۔

loading...
loading...