ن لیگ کی کامیابی کی پیشگوئی

nawazimage

لندن : برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس یونٹ کی رپورٹ نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ نون کی کامیابی کی پیش گوئی کردی ہے۔

جریدے نے پاکستان کے عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ شہبازشریف پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے اور نوازشریف پارٹی قیادت سنبھالیں گے۔

میگزین نے مزید لکھا ہے کہ مسلم لیگ نون پنجاب میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب ہوگی،جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں دوسری سیاسی جماعتوں کے لیے کوئی خوش خبری نہیں ہے۔

جریدے کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے عدلیہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہیں آئے گی جس سے سیاسی عدم استحکام  موجود رہے گا۔

loading...
loading...