نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈےسیریز، پاکستانی ٹیم بھرپورتیاریوں میں مصروف

فائل فوٹو

فائل فوٹو

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈےسیریزکیلئےپاکستانی کرکٹ ٹیم بھرپورتیاریوں میں مصروف ہے۔

نئے سال کے پہلا دن پاکستانی کرکٹرزنے 3گھنٹےپرمشتمل  پریکٹس سیشن کیا،بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

نیلسن کےسیکسٹن اوول گراؤنڈ پردوسرا پریکٹس سیشن دوپہرکوہوا،  سیشن کا آغازفزیکل ٹریننگ سےہواجس کے بعد فیلڈنگ کی مختلف ڈرلزہوئیں۔

 نیٹ پربیٹسمینوں اوربولرزنےجم کرپریکٹس کی، فخرزمان اورامام الحق پہلی بار نیوزی لینڈ کا دورہ کررہےہیں، مشکل کنڈیشنزسےہم آہنگ کرنےکیلئےبیٹنگ کوچ گرانٹ فلاوردونوں بیٹسمینوں کےساتھ اضافی سیشن کررہےہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز3جنوری کونیوزی لینڈ الیون کیخلاف ایک روزہ پریکٹس میچ سےکرےگی جبکہ سیریزکا آغاز6جنوری سےہوگا۔

loading...
loading...