نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ بری طرح فلاپ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ڈونیڈن:نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ بری طرح فلاپ رہی، بیٹسمینوں نے غیرذمہ دارنہ شارٹس کھیل کر سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بیٹسمینوں کے درمیان توچل میں آیا کا کھیل جاری رہا،سب نے غیرذمہ داری دکھائی، میچ ہارے، سیریز بھی گنوائی دی۔

نیوزی لینڈ کی تیزوکٹوں پر قومی بیٹنگ لائن کا پول کھل گیا،اوپنرز چلے نہ ہی مڈل آرڈر ،اظہرعلی اورمحمد حفیظ نے کھاتہ بھی نہ کھولا،بابراعظم 8، فخرزمان 2، شعیب ملک 3، فہیم اشرف 10بناسکے۔

ٹیم کے ساتھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،لوئرآرڈر نے بھی محض رسمی کارروائی پوری کی۔

سینئرزوجونیئرسب وکٹ پرآتے اورشائقین کے زخموں پرنمک پاشی کرکے جاتے رہے،رومان رئیس 16رنزبناکرنمایاں رہے، محمد عامر اورسرفراز نے 14،14رنزبنائے۔

ٹرنٹ بولٹ کی گیندیں بلٹ بن گئیں،پاکستان ٹیم کا شیرازہ بکھیردیاپوری ٹیم صرف 74رنز پرپویلین لوٹ گئی۔