نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرےون ڈےکیلئے پاکستان ٹیم کی ڈونیڈن میں تیاریاں

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے کیلئے ڈونیڈن  میں تیاریاں شروع کردیں۔

مسلسل 2ون ڈے میچزمیں شکست کےبعدقومی ٹیم کےپاس سیریزمیں واپسی کا آخری موقع ہے ۔

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان 5میچزپرمشتمل سیریزکا تیسرا ون ڈے ہفتے کوڈونیڈن میں کھیلا جائے گا، جس کیلئے ٹیم بھرپورتیاری کررہی ہے،کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اوربولنگ کی خوب مشقیں کیں۔

دوسرا ون ڈے نہ کھیلنے والےاوپنرفخرزمان نےبھی ٹریننگ میں حصہ لیا، ٹیم کےفزیوکےمطابق  فخرکی انجری کافی بہتر ہو گئی ہے، انہوں نے دوڑنا بھی شروع کر دیا ہے۔

بیٹنگ کوچ گرانٹ فلار کہتے ہیں کہ کھلاڑی باؤنسی وکٹ پر کھیلنے کے عادی ہو رہے ہیں، نیوزی لینڈ کا بولنگ اٹیک اچھا ہے جس سے پلیئرز دباؤ میں آئے۔

 تیسرے میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے، نیوزی لینڈ کوسیریزمیں 0-2کی برتری حاصل ہے۔

کیویزنےپہلا ون ڈے 61رنزسےجبکہ دوسرے ون ڈےمیں 8وکٹوں سےفتح حاصل کی۔

loading...
loading...