نیب کا کسی بھی انتخابی امیدوارکو25جولائی سے قبل گرفتار نہ کرنیکا فیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو نے سیاستدانوں کے خلاف مقدمات سے متعلق اہم فیصلے کرلیے۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی انتخابی امیدوار کو25 جولائی سے پہلے گرفتار نہیں کیا جائےگا۔

نیب بورڈ نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف، رانا افضل اور رائے منصب کے خلاف مقدمات کو مؤخر  کردیا ہے۔

چیئرمین نیب کہتے ہیں ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ کرپشن فری پاکستان کیلئے بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں۔

loading...
loading...