نیب سندھ کے زیر اہتمام کھلی کچہری، شکایات وصول کیں

nabimage

 کراچی : نیب سندھ کی جانب سے حیدرآباد میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا ڈی جی نیب کراچی الطاف باوانی نے شہریوں کی شکایات سنیں شکایات وصول بھی کی گئیں.

ضلع حیدرآباد جامشورو اور دیگر قریبی اضلاع کی عوامی شکایات کے لیے نیب کی جانب سے سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے کرپشن، کو آپریٹیو سوسائٹیز میں غیر قانونی تعمیرات، ایریگیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے واٹر کورسز کی غیر قانونی تبدیلی،سرکاری محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں اور بلڈرز کی جانب سے پروجیکٹس کی بروقت تعمیرات نہ کرنے کے خلاف شکایات جمع کروائیں۔

 عوام نے حیسکو کی جانب سے زائد بلنگ اور بلدیاتی اداروں کے خلاف بھی شکایات کیں ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ نے مختلف شکایات پر فوری احکامات صادر کیے جبکہ بلدیاتی اداروں کے خلاف شکایات بھی متعلقہ اداروں کو معاملات کے حل کے لیے ارسال کی گئیں۔

اس موقع پر ڈی جی نیب الطاف باوانی کا کہنا تھا کہ چیئرمیں نیب جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں اس سلسلے میں ضلعی سطح پر عوام سے کرپشن کے حوالے سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔.

loading...
loading...