نیب ریفرنس:نوازشریف اورمریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت نے نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

جمعے کواسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز خراب موسم کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدراحتساب عدالت میں موجود ہیں۔

مریم نوازکے وکیل امجد پرویز آج مسلسل تیسرے روز جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پرجرح کررہے ہیں۔

نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کردی گئی۔

مریم نواز کے وکیل امجد پرویزدرخواست میں مؤقف اختیار کہا کہ راستے بند ہیں، سیکورٹی اداروں نے نوازشریف کوسفرنہ کرنے کی تجویزدی۔

loading...
loading...