نیب ریفرنسز:نوازشریف اور حسین نواز کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسزکی سماعت کے دوران استغاثہ کی گواہ نورین شہزادی نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بیٹے حسین نواز کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش کردیں۔

بدھ کواسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے شریف خاندان کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت کی، سماعت کے موقع پر نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

سماعت کے دوران العزیزیہ ریفرنس میں استغاثہ کی گواہ نورین شہزادی کا بیان ریکارڈ کیا گیا،بیان ریکارڈ کرانے کے دوران نورین شہزادی نے نواز شریف کے بیٹے حسین نواز کے اکاوٴنٹ کی تفصیلات پیش کیں جس پرنوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے گواہ کی دستاویزات پر اعتراض اٹھا دیا۔

سماعت کے دوران گواہ نے نواز شریف کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی پیش کردیں۔

گواہ نے بتایا کہ نواز شریف کا اکاوٴنٹ اگست 2009 میں کھولا گیا، اکاوٴنٹ کھولنے کے فارم میں نواز شریف کو چوہدری شوگر ملز کا سی ای او لکھا گیا ہے اوراکاؤنٹ کھولنے کا مقصد کاروبار سے ہونے والی بچت کو رکھنا ہے۔

نواز شریف نے ریکارڈ پراعتراض اٹھایا کہ اوپننگ فارم اورکے وائی سی میں اکاوٴنٹ ٹائپ میں تضاد ہے،اوپننگ فارم میں اکاوٴنٹ ٹائپ کے خانے میں کرنٹ اکاوٴنٹ پر نشان لگایا گیا، جس پر گواہ نورین شہزادی نے بتایا کہ صارفین کے اصرار پر کے وائی سی (فارم) میں سیونگ لکھا جاتا ہے۔

loading...
loading...