نیب ریفرنس:خراب موسم،نوازشریف اورمریم نوازاسلا م آباد نہ پہنچ سکے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:نیب ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے۔

تفصیلات کے مطابق ،جمعرات کو نواز شریف اور مریم نواز نے احتساب عدالت میں پیشی کیلئے خصوصی طیارے پر لاہور سے اسلام آباد روانہ ہونا تھا مگر موسم کی خرابی کے باعث لاہور ائر پورٹ پر پائلٹ نے آڑان بھرنے سے انکار کر دیا ، جس کے باعث وہ روانہ ہوسکے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف جاتی امرا ءمیں اپنی رہائش گاہ میں ہی موجود رہے اور ایئرپورٹ روانہ نہ ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں،وکیل صفائی خواجہ حارث گواہ واجد ضیاء پر آج بھی جرح جاری رکھیں گے۔