نگراں وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:نگراں وزیر اعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ،بدھ کو نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں  ہورہا ہے ، جس کی صدارت نگراں وزیراعظم جسٹس (ر)ناصر الملک کریں گے۔

اجلاس میں نئے چیف سیکریٹریوں اور آئی جیز کی تعیناتیوں کا معاملہ زیر غور آئے گا،وزیر اعظم کابینہ اجلاس سے قبل چاروں وزرائے اعلیٰ سے تعیناتیوں پر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے فہرست مرتب کرلی ہے، نئے چیف سیکریٹریوں کیلئے کئی ناموں پر غورکیا گیا ہے۔

سیکریٹری اطلاعات کیلئے سردار احمد نواز سکھیرا، سیکریٹری پاور کیلئے یوسف نسیم کھوکھر اور سیکریٹری تجارت کےیلیے یونس ڈھاگا کے نام زیر غور ہیں۔

چیف سیکریٹریوں کیلئے شعیب احمد صدیقی، شعیب میر میمن اور فضل عباس میکن کے نام زیر غور ہیں۔

loading...
loading...