نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان ملاقات ہوئی ،جس میں دونوں کی جانب سے 2، 2 نام تجویز کئے گئے۔

جمعے کو پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی۔

ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن نے 2، 2 نام نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے تجویز کر دیے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ معاملہ کمیٹی یا الیکشن کمیشن میں نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اوریا مقبول جان اور یعقوب اظہار کے نام دیئےگئے ہیں، حسن عسکری کا نام ہم پہلے ہی دے چکے ہیں، حکومت کی جانب سے جو نام آئے ہیں اس میں ایک قابل قبول ہے۔

loading...
loading...