نگراں وزیراعلیٰ پنجاب، فیصلہ ای سی پی کریگا

latest

اسلام آباد: اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کل اہم  اجلاس طلب کرلیا۔

 پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے بھجوائے گئے ناموں پر غور ہوگا۔ اور اعلان بھی کل کردیا جائے گا۔

تحریک انصاف کے رہنماء محمود الرشید  کا شکوہ ہے کہ حکومتی اراکین نے تعاون نہیں کیا۔حکومتی کمیٹی کے رکن ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ  کوشش کے باوجود معاملہ افہام و تفہیم سے حل نہ ہو سکا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب  کیلئے حکومت کی طرف سے سابق نیول چیف ذکا اللہ اور جسٹس (ر) سائر علی جبکہ اپوزیشن کی طرف سے سینئر صحافی ایاز امیر اور پروفیسر حسن عسکری کے ناموں پر غور کیا گیا۔

 اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نگران وزیر اعلی کی نامزدگی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا ہے۔

loading...
loading...