نگراں وزیراعظم کیلئےشاہد خاقان عباسی، خورشید شاہ کی 2ملاقاتیں بے نتیجہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:نگراں وزیراعظم کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی آج ہونے والی 2ملاقاتیں بے نتیجہ رہی۔

نگراں وزیراعظم کون بنے گا؟وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے آج بھی 2ملاقاتیں کیں،جس میں نگراں وزیراعظم کے تقرر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پہلی ملاقات صبح 9 بجے  شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پرہوئی جبکہ دوسری اعلانیہ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی لیکن دونوں ملاقاتیں بے نتیجہ ثابت ہوئیں۔

 بے نتیجہ رہنے والی ملاقات کے حوالے سے خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ حکومت نے نگراں وزیراعظم کیلئے کسی نام پر اصرار نہیں کیا اوراپوزیشن کے ناموں کی تعریف کی ہے ، ناموں پرمزید غورکیلئے ایک دوروزسوچنے کی بات کی ہے ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہاآج اورکل مزیدناموں پرسوچ لیتےہیں۔

 خورشید شاہ نے کہا کہ معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں تاہم ناکامی پر 4،4افراد پرمشتمل ایک کمیٹی بنائی جائےگی۔

وزیراعظم نےمزید  کہا کہ  اپوزیشن کےنام اچھےہیں حکومت کےناموں پربھی غورکیاجائے۔

ملاقات سے قبل خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دو نام آج وزیراعظم کو پیش کئے جائیں گے۔

 امید ہے آج نگراں وزیراعظم کےمعاملے پر پیش رفت ہوگی، آج اتفاق نہ ہواتونگراں وزیراعظم کافیصلہ ایک 2روز میں ہوگا۔

 پیپلز پارٹی کی جانب سے جلیل عباس جیلانی اور ذکاء اشرف جبکہ جسٹس تصدق حسین جیلانی ریٹائرڈ، چیف جسٹس ناصر الملک(ر) اورڈاکٹر عشرت حسین کے نام ن لیگ نے تجویز کئے ہیں۔

loading...
loading...