نگران وزیراعلیٰ پنجاب پر پی ٹی آئی کا پھر یوٹرن

mehmoodimage

لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب کے معاملے پر پی ٹی آئی نے تیسرا یوٹرن لیا ہے، اوریا مقبول جان کا نام دے کر دو گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا۔

 ترجمان فواد چودھری کہتے ہیں ہم نے اوریا مقبول جان کا نام دیا ہی نہیں، سابق اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں ہم نے نام واپس نہیں لیا بلکہ ایاز امیر کا نام شامل کیا ہے۔

 پل میں تولہ اور پل میں ماشہ، اس مقولے کو تحریک انصاف کی قیادت نے سچ کر دکھایا، نگران وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کیلئے نماز جمعہ کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما میاں محمودالرشید نے تین ناموں کا اعلان کیا۔

تبدیلی کیا ہوتی ہے یہ بھی پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے واضح کر دیا، دو گھنٹے میں ہی فواد چودھری نے ٹویٹ کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کا نام ڈراپ کر دیا۔

 آج نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے تصدیق کی کہ اوریا مقبول جان کا نام دیا ہی نہیں گیا۔ انہوں نے تو حسن عسکری، ایاز امیر اور یعقوب طاہر اظہار کا نام دیا ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی قیادت ناصر کھوسہ اور ناصر درانی کا نام دے چکی ہے، ناصر کھوسہ نے متنازعہ بننے کے بعد معذرت کی تو ناصر درانی نے کہا کہ ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔

loading...
loading...