نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی عمران خان سے ملاقات

فائل فوٹو

فائل فوٹو

بنی گالہ:نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، صادق سنجرانی نے تحریک انصاف کی جانب سے ووٹ دینے پر شکریہ ادا کیا ۔

 منگل کو  چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں کامیابی دلانے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

عمران خان نے صادق سنجرانی کو چئیرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے ساتھ چلنے کا عزم دہرایا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے عمران خان کا بلوچستان کیلئے جذبہ خیر سگالی کو قابل ستائش قرار دیا۔

عمران خان نے بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے خوشی کا اظہار کرتے کہا اقتدار میں آکر صوبے سے احساس محرومی دور کریں اور بلوچستان کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کرنے کا بھی اعادہ کیا۔

ملاقات میں اسد عمر ، سینیٹر فیصل جاوید ، اعجاز چوہدری بلوچستان سے نو منتخب آزاد سینیٹرز اور وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی شریک ہوئے۔

قبل ازیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے الیکشن کمیشن میں سیکریٹری الیکشن کمیشن سے بھی ملاقات کی۔

loading...
loading...