نوا زشریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق،سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہورہے ہیں،جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے۔

اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے سلمان شہباز شریف اور ان کی اہلیہ زینب سلمان بھی کل لندن کیلئے روانہ ہوں گے،سلمان شہباز اپنے اہلخانہ کے ساتھ پی کے 757 سے کل صبح 11 بجے لندن جائیں گے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا گلے کے کینسر کا علاج جاری ہے، اس سے قبل بھی نواز شریف اہلیہ کی تیمارداری کیلئے لندن جاچکے ہیں۔

loading...
loading...