نوا زشریف اور آصف زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:اپنےامیدوار کو چیئرمین سینیٹ بنوانے کیلئے سابق وزیرعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری آج جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ کون ہوگا؟،کس جماعت کا ہوگا؟،جوڑ توڑ اور ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا۔

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان میں آج اہم ملاقات ہوگی اور ن لیگی رہنماء کیلئے حمایت مانگیں گے۔

جس کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری راحیل منیر ہاؤس میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے اور پی پی امیدوار کیلئے حمایت مانگیں گے۔

ذرائع کے مطابق ،آصف زرداری کی فاٹا اراکین  سے بھی ملاقات متوقع ہے،جس کیلئے زرداری ہاؤس میں باقاعدہ عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فاٹا کے سنیٹرز نے بھی حمایت کیلئے 3شرائط رکھ دی ہیں،پہلی ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ دینے، فاٹا اصلاحات میں فاٹا سینیٹرز کے مؤقف کی تائید کرنا شامل ہے۔

دوسری شرط کے مطابق ،حمایت لینے والوں کو فاٹا کے 650بند اسکولوں کو کھولنا اور 9ہزار 500خالی نشستوں پر بھرتیاں یقینی بنانا ہوں گی،فیصلہ سینیٹ میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر ہدایت اللہ کی سربراہی میں ہوا۔

loading...
loading...