نواز شریف کے ساتھ عوام کھڑے ہیں، مریم نواز

nnn

لیگی رہنما مریم نواز نے عدالتی فیصلے پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ نادیدہ قوتوں کے سامنے ڈٹ جانے کے حوالے سے تو یہ سزا بہت چھوٹی ہے۔

انھوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ عوام کھڑے ہیں، اور الیکشن میں فتح نواز شریف کی ہو گی۔

پہلے احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 سال ،ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 7 اور داماد کیپٹن (ر)صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنادی ہے ۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمدبشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا، ایون فیلڈ ریفرنس کا تحریری فیصلہ 100 صفحات پر مشتمل ہے۔

loading...
loading...