نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی منظوری کے بعد نیب دونوں ضمنی ریفرنسز جلد احتساب عدالت میں دائر کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہیں جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں حسن اور حسین کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر ایون فیلڈ، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگشپ ریفرنسز میں پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ اس حوالے سے مقدمات کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جاری ہے۔

loading...
loading...