نواز شریف کی حالت زیادہ سنجیدہ نہیں

nawazimage

 نگران وزیر داخلہ شوکت جاوید کہتے ہیں کہ نواز شریف کی حالت اتنی سنجیدہ نہیں کہ علاج کیلئے بیرون ملک بھجوایا جائے۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ شوکت جاوید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی بیماری میں ایمرجنسی والی کوئی صورتحال نہیں، ان کی میڈیکل رپورٹس درست آئی ہیں۔ نواز شریف خود بھی ہسپتال میں علاج کیلئے ہچکچا رہے تھے اور صحتیابی کے بعد جیل منتقل ہونا چاہتے ہیں۔

نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی اچھے ڈاکٹرز موجود ہیں، اگر ضرورت پڑی تو نواز شریف کی کیس ہسٹری بیرون ملک سے منگوائی جاسکتی ہے۔

شوکت جاوید نے بتایا کہ مریم نواز کی جانب سے والد کی تیمار داری کیلئے انہیں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

loading...
loading...