نواز شریف کیخلاف پنجاب اور سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور،کراچی:سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف پنجاب اور سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔

پیر کوممبئی حملوں سے متعلق بیان پر نواز شریف کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ، قرارداد تحریک انصاف کے مراد راس کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

جس میں کہا گیا کہ ایوان نواز شریف کو گرفتار کرکے غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کرتا ہے، نواز شریف کی بھارت نوازی میں اب کوئی شکوک و شبہات نہیں رہے۔

قرار داد میں نواز شریف کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ نوازشریف متنازع بیان کی آڑمیں ملکی تشخص بری طرح متاثر کررہے ہیں۔

دوسری جانب نوازشریف کے متنازع بیان پر سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی جانب خرم شیرزمان نے مذمتی قرارداد جمع کرادی۔

 خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف پرغداری کامقدمہ چلایاجائے، ممبئی حملوں پرنوازشریف کاتنازع بیان وطن سےغداری ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی نوازشریف کے بیان کی مذمت کرے۔

loading...
loading...