نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے 3ملزمان کو جیل بھجوادیا گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور:لاہور کی مقامی عدالت  نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے 3ملزمان  کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

پیر کو سابق وزیراعظم نوازشریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان عبدالغفور، منور حسین اور محمد ساجد کو ہتھکڑیاں لگا کر جوڈیشل مجسٹریٹ زرتاشہ بگٹی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے جامعہ نعیمیہ آمد پرنواز شریف پر جوتا پھینکا جس پر ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش نہیں کرنی لہذاانہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جائے۔

 جس پر عدالت نے تینوں ملزمان عبدالغفور،  منور حسین اور محمد ساجد کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

ملزم کی پیشی کے وقت کینٹ کچہری لاہور میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

loading...
loading...