نواز شریف دلی کی عدالت سے کیس کا فیصلہ کرالیں، فواد کا طنز

fawadimage

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پاکستانی عدالتوں پر اعتماد نہیں تو دلی کی عدالت سے فیصلہ کرا لیں۔

 لاہور ہائیکورٹ بار میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف باتیں کرنے کی بجائے واپس آکر فیصلے کا سامنا کریں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  نواز شریف نے اپنے دو بیٹوں کو پہلے ہی فرار کروا دہا، اور لگتا ہے اب وہ خود بھی واپس نہیں آئیں گے

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  نواز شریف اپنے دفاع کیلئے ثبوت پیش نہیں کرسکے،  جتنا صفائی کا موقع نواز شریف کو ملا اتنا آج تک کسی کو نہیں ملا۔

loading...
loading...