نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کی شام کو پاکستان پہنچیں گے

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز جمعہ 13 جولائی کو شام سوا چھ بجے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

ن لیگی قیادت کی مشاورت سےنواز شریف اور مریم نواز اسلام آباد کے بجائے لاہور ایئرپورٹ اتریں گے، جہاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ ان کا استقبال کریں گے۔

پاکستان پہنچنے کے فوراً بعد ہی لیگی قیادت کا اہم اجلاس ہوگا۔جس میں قانونی ماہرین سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت ہوگی۔

loading...
loading...