نواز شریف اور مریم نواز کی واپسی، لیگی حکمت عملی تشکیل

marimage

لیگی رہنماوں نے نواز شریف اور مریم نواز کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کرنیکی حکمت عملی بنائی ہے۔

نوازشریف اور مریم نواز کے وطن واپسی کے اعلان کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا، مسلم لیگ ن نے حکمت عملی طے کرلی ہے۔

 شہباز شریف اور حمزہ شہباز ائیر پورٹ پر دونوں کا استقبال کریں گے، جبکہ وطن واپسی کے بعد پارٹی قیادت کا اہم اجلاس بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں عدالتی فیصلے میں نواز شریف اور مریم نواز کو مجرم قرار دیا گیا ہے اور دونوں کو قید کی سزا سنائی گئی ہےجس کے بعد دونوں کی گرفتاری کے وارنٹ بھی نیب نے حاصل کرلیے ہیں۔

loading...
loading...