نواز شریف اور مریم نواز کی لاہور آمد، پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار

فائل فوٹو

فائل فوٹو

 لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صابزادی مریم نواز کی لاہور آمد پر ممکنہ ہنگامی حالات کے پیش نظر پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا۔

 سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صابزادی مریم نواز کی وطن واپسی پر ممکنہ سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کے اعلی افسروں نے سر جوڑ لئے۔

ممکنہ نگامی حالات سے نمٹنے کیلئے روٹ اور ایئرپورٹ کے اطراف میں اڑھائی ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے جائے گے،ڈیوٹی کرنے والی نفری میں اینٹی رائٹ فورس، پیٹرولنگ اور ایلیٹ کے اہلکار شامل ہوں گے۔

 سیکیورٹی کیلئے نوازشریف کے روٹ کو 2 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، ایک حصہ ایئرپورٹ اور دوسرا کینٹ سے جاتی عمرہ تک مقرر کیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے شہر کے بیس سے زائد مقامات کو حساس قرار دیا ہے، کارکنوں کو ایئرپورٹ کے باہر جمع ہونے کی اجازت ہوگی، لیکن کسی بھی شخص کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کی اہم شخصیات سمیت تشدد پسند کارکنوں کی لسٹیں بھی تیار کر لی گئی ہیں۔

loading...
loading...