نواز شریف اورمریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرشریف خاندان کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی بیٹی مریم نواز خراب موسم کے باعث پیش نہ ہوسکے جبکہ کیپٹن (ر)صفدراحتساب عدالت میں موجود ہیں۔

احتساب عدالت میں سماعت کے آغاز پر وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے نوازشریف اور مریم نوازکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف، مریم نوازموسم کی خرابی کے باعث نہیں آسکے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز کے وکیل سے سوال کیا کہ امجد پرویزآپ لاہورسے کیسے پہنچے ہیں؟ جس پرانہوں نے جواب دیا کہ میں میں کل بائی روڈ اسلام آباد آگیا تھا۔

بعدازاں عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی آج کے دن کیلئے  حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

مریم نوازکے وکیل امجد پرویز آج مسلسل چوتھے روز بھی جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء پرجرح کریں گے۔

loading...
loading...