نواز شریف آسمان سے نہیں اترے کہ ان کیلئے الگ قانون ہو،عمران خان

imrankhanimage

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف آسمان سے نہیں اترے کہ ان کیلئے الگ قانون ہو، امپائر کی انگلی کا مطلب اللہ کی پکڑ ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جلد مزارقائد پرگرینڈ جلسے کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے کہا باریاں لینے والوں نے کراچی کو تباہ کیا،کراچی میں انتظامیہ اورپولیس کوٹھیک کریں گے،پیاسے کراچی کو پانی دیں گے ،ملک بھرمیں پچاس لاکھ گھر بنائیں گے۔

کپتان نے صبح کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کیاکہا کہ بھی اپنےمخالف کو کمزورنہ سمجھیں،کارکن سندھ میں ریلیاں نکالیں تاکہ لوگوں کو آپ کی طاقت کا اندازہ ہو۔

بعد ازاں عمران خان نے گلبہارچورنگی پرپی ٹی آئی دفترکا افتتاح کیا،انہوں نے کہا کہ کراچی جاگ چکا ہےعوام سے ملکرنظام کو بدلیں گے۔

عمران خان نے آباد کے دفتر میں بلڈرز سے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30سال تک باریاں لینے والوں نے کراچی کو تباہ کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن جیت کرملک میں 50لاکھ نئے گھر تعمیرکرنے کا اعلان کیا۔

کپتان قیوم آباد بھی پہنچے کہا کہ کراچی میں بے روزگاروں کی فوج پھر رہی ہےجب تک نئی جماعت نہیں آئے گی آپکے حالات نہیں بدلیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نظام کو تباہ کرنے والے کبھی اسے ٹھیک نہیں کرسکتے۔

loading...
loading...